ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج یوم مسلح افواج کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار میں منقعدہ تقریب میں دنیا کے تمام آزاد ضمیر انسانوں، ملت ایران اور مسلح افواج کواس دن کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ وہ فوج جو ولایت کے تحت ہو دراصل الہی ھدایت و کمان کے تحت ہے اور ایسی فوج خدا کی فوج ہے اور کبھی شکست نہیں کھاسکتی۔ صدر جناب احمدی نژاد نے دفاع مقدس کے دوران فوج کے کردار پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ دفاع مقدس کا زمانہ فوج کے اس کے تشخص کی طرف پلٹنے اور حقیقی توانائيوں بہادری اور جان فشانی کا مظاہرہ کرنے کا زمانہ تھا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کی عزت و سربلندی و خود مختاری کے دفاع میں مسلح افواج اور بری فوج کے کردار کو بے نظیر قراردیتےہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہےکہ ہماری مسلح افواج دفاع مقدس اور حالیہ برسوں میں پیش آنے والے گوناگوں اور سنگين واقعات کے تجربوں کی بدولت خود اعتمادی کی حامل، طاقتور مومن اور ناقابل شکست مسلح افواج میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ یادرہے اٹھارہ اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم مسلح افواج منایا جاتاہے ۔ ان دن کے پریڈ میں مسلح افواج اپنی توانائيوں کی نمائش کرتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110